کراچی ٬ ٹریننگ سینٹرسمیت تمام پولیس کے دفاتراورتھانوںکی سیکورٹی کوبڑھا دی گئی

منگل 25 اکتوبر 2016 15:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) کوئٹہ سریاب روڈپرپولیس ٹریننگ سینٹرپردہشت گردوںکے حملے کے بعدکراچی میںرزاق آبادسعید آباداورسعودآباد ٹریننگ سینٹرسمیت تمام پولیس کے دفاتراورتھانوںکی سیکورٹی کوبڑھادیاگیاہے٬ان کی تمام حساس مقامات پرغیرمتعلقہ افراد کیلئے داخلہ بند کردیاگیا ہے٬تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سریاب روڈپرواقع پولیس ٹریننگ سینٹرپردہشت گردوںکے حملے کے بعد کراچی میں بھی ہائی الرٹ کردیاگیا ہے ٬کراچی میں سیکورٹی مزیدسخت کردیاگیاہے ٬کراچی میں واقع رزاق آبادسعید آباد اورسعودآبادپویس ٹریننگ سینٹرکی سیکورٹی کومزید سخت کردیاگیا ہے تینوںٹریننگ سینٹرکے اطراف میںپولیس اہلکارتعینات کردیئے گئے ہیںاورٹریننگ سینٹرکے تمام داخلی وخارجی راستوںپرسخت نگرانی کی گئی ہے اورتمام آنے جانے والے افراد کی چیکنگ کاعمل بھی شروع کردیاگیا ہے اوران تمام ٹریننگ سینٹرمیںغیرمتعلقہ افراد کاداخلہ بھی بند کردیاگیا ہے ٬اعلی حکام نے ٹریننگ سینٹر کی سیکورٹی اقدامات کوبہتربنانے اورتمام سرگرمیوںپرنظررکھنے کے احکامات جاری کئے ہیںکوئٹہ حملے کے بعدان ٹریننگ اسکولوںمیں تمام جوانوںکوالرٹ کردیاگیا ہے رزاق آباد٬سعودآباد٬سعیدآبادٹریننگ سینٹرکے اوپرچوکیوںمیں بھی ماہرنشانہ بازتعینات کردیئے گئے ہیںاس الرٹ سے پہلے ان تمام سینٹرزمیں ایک چوکی پر1نشانہ بازتعینات کردیئے ہیں٬دوسری جانب کراچی میںواقع تمام ڈی آئی جیزایس ایس پیزایس پیزکے دفاتراورتھانوںکی سیکورٹی کوبھی بڑھادیاگیا ہے اورکسی بھی غیرمتعلقہ افراد کے داخلے پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :