حکومت چھوٹے بکروں کی قربانی دے رہی ہیں٬ ہمیں برے بکرے کی قربانی چاہیئے٬ شیخ رشید

منگل 25 اکتوبر 2016 15:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت چھوٹے بکروں کی قربانی دے رہی ہیں۔ ہمیں بڑے بکرے کی قربانی چاہیئے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا ہے کہ حکومت چھوٹے بکروں کی قربانی دے رہی ہے مگر ہم بڑے چار دانتوں والے بکرے کی قربانی چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی سے رابطہ ہوا ہے اور ان کو کہا ہے کہ وہ اپنے کارکنوں کو اسلام آباد پہنچانا شروع کر دیں جبکہ طاہر القادری بھی یکم نومبر کو اسلام آباد آئیں گے ان کی پارٹی کے لوگوں سے بھی مسلسل رابطہ ہے۔ 2نومبر کا دھرنا کسی صورت نہیںرکنے ولا ٬ ہمارے کارکنوں کو سکیورٹی خدشات کا ڈرامہ رچا کر خوف زدہ نہیں کیا جا سکتا۔۔( علی)

متعلقہ عنوان :