وزیر اعظم نے بلوچستان میں بھارتی مداخلت کو ہر فورم پرکیوں نہیں اٹھایا ٬عمران خان

چاہیے کچھ بھی ہو جائے دو نومبر کو دھرنا کسی صورت منسوخ نہیں کرینگے٬ کوئٹہ روانگی سے قبل گفتگو

منگل 25 اکتوبر 2016 15:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے بلوچستان میں بھارتی مداخلت کو ہر فورم پرکیوں نہیں اٹھایا اور کلھبوشن یادو کا نام اقوام متحدہ میں کیوں نہیں لیا ۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز کوئٹہ روانگی سے قبل اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ مودی پاکستان پر الزامات لگانے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتا اور پاکستان کے خلاف بات کرنے کے لئے مودی کوئی فورم نہیں چھوڑتا ۔

نواز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کلھبوشن یادو کا معاملہ کیوں نہیں اٹھایا ۔نواز شریف پاکستان کے لئے سکیورٹی رسک بن چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ جب بھی ہم جلسہ کرنے لگتے ہیں کچھ نہ کچھ ہونے لگتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ سکیورٹی رسک ہے انہوں نے کہاکہ بھارت ایٹمی پاکستان کو ختم نہیں کر سکتا بھارت پاکستان میں افراتفری پھیلانا چاہتا ہے عمران خان نے کہا کہ وزیر دفاع کا کام صرف مخالفین پر الزام لگانا رہ گیا ہے وزیر دفاع کا عسکری ونگ کو دھرنے میں شرکت کی دعوت دینا غیر ذمہ دارانہ ہے ہم دھرنے میں فیملز ٬ طلبہ ٬ کسانوں اور ہر طبقے کے لوگوں کو شرکت کی دعوت دے رہے ہیں انہوں نے کہاکہ دو نومبر کا دھرنا کسی صورت منسوخ نہیں ہو گا جو مرضی ہو جائے دو نومبر کا دھرنا ہو گا عمران خان نے کہا کہ حکومت پانامہ سے وزیر اعظم کو بچانے میں لگی ہوئی ہے سکیورٹی لیکج کا ذمہ دار نواز شریف ہے وہ پاکستان کے لئے سکیورٹی رسک بن گئے ہیں نواز شریف اپنی ذات کو بچائیں یا ملک کو دہشتگردی سے بچائیں ۔

(جاوید)