ْقومی اسمبلی کی سب کمیٹی برائے کابینہ کا اجلاس ممبران کی عدم شرکت کے باعث منسوخ کردیا گیا

منگل 25 اکتوبر 2016 15:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) قومی اسمبلی کی سب کمیٹی برائے کابینہ کا اجلاس ممبران کی عدم شرکت کے باعث منسوخ کردیا گیا اجلاس میں تنازعات بل اور پبلک سروس کمشن بل پر غور کیا جانا تھا تاہم ممبران کی عدم شرکت کے باعث کنوییر کمیٹی نے دو روزہ اجلاس مسوخ کر دیا قومی اسمبلی کی سب کمیٹی کا اجلاس کنوینئر مریم اورنگزیب کی سربرائی میں منقد ہوا اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے ممبران رکن اسمبلی اسد عمر اور نفیسہ عناعت اللہ خٹک نے شرکت نہ کی جس وجہ سے کورم پورا نا ہو سکا جس پر کنویئر کمیٹی مریم اورنگزیب سب کمیٹی کا دو روزہ اجلاس جس میں پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی مراد سعید کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کردہ تنازعات ترمیمی بل اور خاتون رکن اسمبلی ڈاکٹر فوزیہ حمید کی جانب سے پبلیک سروس کمیشن بل پر بحث ہونا تھی مگر کورم پورا نہ ہونے پر کنوینئر کمیٹی مریم اورنگزیب نے اجلاس منسوخ کر دیا قائمہ کمیٹی برائے کبنٹ کا اجلاس 10 نومبر کو دوبارہ ہو گا ۔

۔۔راٹھور

متعلقہ عنوان :