زیادہ آمدنی والے افراد پر ٹیکس میں اضافے بارے خبریں افواہ ہے٬چین

منگل 25 اکتوبر 2016 15:10

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) چین نے کہا ہے کہ زیادہ آمدنی والے افراد پر ٹیکس میں اضافے کے حوالے سے خبریں افواہ ہے۔

(جاری ہے)

چینی میڈیا نے وزارت خزانہ کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ میڈیا میں شائع ہونے والی یہ خبر کہ زیادہ آمدنی والے افراد پر ٹیکس کی شرح میں اضافہ کیا جائے گا محض افواہ ہے۔انھوں نے کہا کہ 1,20,000 یوان سالانہ کوئی خاص آمدنی نہیں اور کابینہ اجلاس کے فیصلوں کا مقصد ٹیکسوں میں اضافہ ہرگز نہیں۔ان کاکہنا تھا کہ 1,20,000 یوان سالانہ سے زیادہ آمدنی کے حامل ٹیکس دہندگان موجود ہیں جن کے آمدن کے ذرائع مختلف ہیں اور وہ 2006 ء سے رضاکارانہ بنیادوں پر ٹیکس دے رہے ہیں۔