اسلام آباد راولپنڈی کے روٹری کلبوں کے زیراہتمام پولیو سے متعلق آگاہی کیلئے بچوں کی واک

منگل 25 اکتوبر 2016 15:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء) اسلام آباد راولپنڈی کے روٹری کلبوں کے زیراہتمام پولیو سے متعلق آگاہی کیلئے سکول کے بچوں کی واک کا اہتمام کیا گیا٬واک دن 11بجے آئی سی جی سکول روڈ سیکٹر ایف سکس ون سے شروع ہو کر نیشنل پریس کلب اسلام آباد پہنچ کر اختتام پذیر ہوگئی۔

(جاری ہے)

واک کے شرکاء نے پولیوسے متعلق آگاہی کیلئے بینرز اٹھائے ہوئے تھے٬واک کے بعد روٹر انٹرنیشنل کی انٹرنیشنل پولیو پلس کمیٹی کے چیئرمین مائیکل کے میکگورن کے نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس میں پولیو کے خلاف شعور اجاگر کرنے کیلئے اپنی تنظیم کی طرف سے کئے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ رواں برس پاکستان میں پولیو کیس میں نمایاں کمی آئی ہے اور اب تک صرف 15کیسز سامنے آئے ہیں اور آگے جاکر ان میں مزید کمی آئے گی۔اس موقع پر پاکستان نیشنل پولیو پلس کمیٹی کے چیئرمین عزیز میمن نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔(خ م+ع ا)

متعلقہ عنوان :