وزیراعظم محمدنوازشریف کوئٹہ پہنچ گئے

نوازشریف شہداء کے لواحقین سے اظہارتعزیت اورزخمیوں کی عیادت کرینگے،وزیراعظم سکیورٹی صورتحال سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت بھی کرینگے۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 25 اکتوبر 2016 14:59

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25اکتوبر2016ء) :وزیراعظم محمدنوازشریف شہداء پولیس ٹریننگ سنٹرکے ورثاء سے اظہار تعزیت کیلئے کوئٹہ پہنچ گئے ہیں،وزیراعظم کوئٹہ میں امن وامان سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرینگے،جس میں نوازشریف کو سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ بھی دی جائیگی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کے ہمراہ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان اورمشیرقومی سلامتی ناصر جنجوعہ بھی ہیں۔ وزیراعظم کوئٹہ میں دہشتگردی کا شکارپولیس ٹریننگ سکول کا دورہ بھی کرینگے۔جبکہ نوازشریف سانحہ کوئٹہ کے شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت اورہسپتال میں زخمیوں کی عیادت بھی کرینگے۔

متعلقہ عنوان :