سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہائوسنگ اینڈ ورکس کا اجلاس کل ہوگا

منگل 25 اکتوبر 2016 14:54

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہائوسنگ اینڈ ورکس کا اجلاس کل بدھ کو11 بجے منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مولانا تنویر الحق تھانوی کریں گے۔ اجلاس میں فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ فائونڈیشن کے بھارہ کہو ہائوسنگ سکیم فیز IV کی زمین کی خریداری کے عمل کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ سب کمیٹی کی بھارہ کہو ہائوسنگ سکیم سے متعلق رپورٹ کمیٹی میں پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :