قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس کل ہوگا

منگل 25 اکتوبر 2016 14:54

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس کل بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے کمیٹی روم میں ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین قیصر احمد شیخ کریں گے۔ اجلاس میں انکم ٹیکس ترمیمی بل 2016ء رئیل سٹیٹ فنانس ترمیمی بل 2016-17ء پر غور کیا جائے گا جبکہ چیئرمین ایف بی آر‘ چیئرمین ایس ای سی پی اور سٹیٹ بینک کے حکام کمیٹی کو مختلف امور پر بریفنگ دیں گے۔

متعلقہ عنوان :