نو جوانوں کو منشیات سے بچانے کیلئے بھر پور اقدامات کی ضرورت ہے٬ راشد علی خان

منگل 25 اکتوبر 2016 14:55

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) الراشد فائونڈیشن پاکستان کے چیئرمین راشد علی خان نے کہا ہے کہ نو جوانوں کو منشیات کے زہر سے بچانے کیلئے بھر پور اقدامات کی ضرورت ہے٬سب سے پہلے منشیات کے اڈوں کا مکمل خاتمہ اور پوست کی کاشت کو روکا جائے ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز جاری بیان میں راشد علی خان نے کہا کہ نو جوان ملک کا عظیم سر مایہ اور مستقبل ہیں ان کی تعلیم وتربیت اور ان میں تعمیری سر گرمیوں میںاضافہ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

انہوںنے کہا کہ منشیات کے خاتمے کیلئے پولیس کواپنا بھر پور کردار ادا کرناچاہئے اور صرف کراچی ہی نہیں بلکہ پورے ملک سے ہر قسم کی برائی کے مکمل خاتمے کیلئے کریک ڈائون کرے ۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ ہماری نو جوان نسل میں منشیات کا زہر پھیلا رہے ہیں وہ ہماری نو جوان نسل کو تباہ کر نا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ڈرگ مافیا کے خلاف سب کو مل کر کام کرنا ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :