نیشنل پولیس اکیڈمی پاسنگ آئوٹ پریڈ کے موقع پر الیکٹرانک میڈیا کی کوریج کیلئے مکمل انتظامات نہ ہونے اور دوران پریڈ شدید مشکلات پر چوہدری نثار علی خان کا اظہار برہمی

منگل 25 اکتوبر 2016 14:49

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے نیشنل پولیس اکیڈمی منتظمین کی جانب سے الیکٹرانک میڈیا کے لئے مکمل انتظامات نہ کرنے اور دوران پریڈ شدید مشکلات پر شدید برہمی کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

منگل کو نیشنل پولیس اکیڈمی میں ا ے ایس پیز کے 42ویں بیچ کی پاسنگ آئوٹ تقریب کی کوریچ کے لئے الیکٹرانک میڈیا کے لئے انتظامات نہ ہونے پر تقریب سے قبل ہی ڈائس پر آگئے اور کہا کہ آج پہلی مرتبہ نیشنل پولیس اکیڈمی میں پریڈ منعقد ہو رہی ہے اور نہ ہی میڈیا پہلی مرتبہ کوریچ کے لئے آیا ہے ‘منتظمین کو چاہے تھا کہ وہ ایسے انتظامات کرتے کہ پریڈ میں بھی خلل نہ آتا اور میڈیا بھی با آسانی کوریج کر سکتا ۔

وزیر داخلہ نے اس معاملے پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور الیکٹرانک میڈ یا کے کیمر ہ مینوں کو خود ایک طرف کرایا جس کے بعد پریڈ تقریب کو آگے بڑھایا گیا ۔