نیشنل پولیس اکیڈمی پاسنگ آئوٹ پریڈ٬ بہترین کارکردگی پر اے ایس پیز کو انعامات اور اسناد سے نوازا گیا

منگل 25 اکتوبر 2016 14:49

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اے ایس پیز کے 42ویں بیچ کی پاسنگ آئوٹ تقریب میں مجموعی طور پر بہترین کارکردگی پر اے ایس پی ڈاکٹر محمد سمیع ملک سمیت دیگر اے ایس پیز کو خصوصی انعامات ‘تعریفی اسناد سے نوازا ۔

(جاری ہے)

منگل کو نیشنل پولیس اکیڈمی میں اے ایس پیز پاسنگ آئوٹ تقریب کے دوران بہترین فائرنگ کیٹگری میں محمد عیسی خان ‘ اکیڈمک‘ بہترین پریڈ ‘اور آل رائونڈ کیٹگری میں ڈاکٹرمحمد سمیع ملک ‘ بہترین فزیکل کیٹگری میں حفیظ الرحمان ‘ بہترین نظم و ضبط میں محمد عمران کو خصوصی انعامات سے نوازا ۔

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اس پاسنگ آئوٹ میں 8بلوچستان کے اے ایس پیز اور دو خواتین کی شمولیت پر انتہائی مسرت کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :