بلوچستان کے 8 افسران سمیت 28 اے ایس پیز کے 42 ویں بیج نے نیشنل پولیس اکیڈمی میں تربیت مکمل کرلی
منگل 25 اکتوبر 2016 14:49
(جاری ہے)
نیشنل پولیس اکیڈمی کی یہ کوشش رہی ہے کہ وہ اپنے نصاب میں تازہ ترین تحقیق کو شامل کرے تاکہ افسران پولیس کے جدید ترین رجحانات سے آگاہ ہو سکیں۔
افسران کو بلیک ڈیلنگ‘ پولیس میڈیا تعلقات اور ہدف بن جانے والے گروپوں کے تحفظ اور ان کے سیکورٹی سے متعلق بھی احساس اجاگر کیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے تربیتی کورس میں اینٹی ٹیررزم کی تربیت بھی شامل تھی۔ کمانڈنٹ نے بتایا کہ این پی اے کا مشن صرف یہ نہیں ہے کہ وہ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹس آف پولیس کی ممکنہ حد تک بہترین تربیت دے بلکہ اس کی کوشش ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں خواہ ان کا تعلق پولیس سے ہو یا نہ ہو وہ انہیں بہترین تربیت فراہم کرے‘ یہ سب کچھ اس پیچیدہ اور چیلنج کر دینے والے تمام جرائم اور امن و امان کی صورتحال کے تناظر میں کیا جاتا ہے‘ ہم نے قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں بشمول فرنٹیئر کانسٹیبلری‘ ایف آئی اے‘ انٹیلی جنس بیورو‘ پنجاب اور سندھ رینجرز وغیرہ کے لئے کورسز تیار کر رکھے ہیں۔ انہوں نے جرمن ایجنسی جی آئی زیڈ‘ امریکی حکومت کے انٹرنیشنل کریمنل انوسٹی گیشن اینڈ ٹریننگ اسسٹنٹس پروگرام (آئی سی آئی ٹی اے پی)‘ برٹش ہائی کمیشن اور این جی او روزن کا ان کورسز کو حتمی شکل دینے میں مدد پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان ایجنسیوں نے فراخ دلی سے ہمارے ساتھ تعاون کیا اور اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ نیشنل پولیس اکیڈمی کے سچے دوست ہیں۔ کمانڈنٹ نے اپنے اختتامی کلمات میں کہا کہ آج پاس آئوٹ ہونے والے افسران کا انتخاب فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے انتہائی میرٹ کی بنیاد پر کیا اور اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ اس کام کے لئے یہ بہترین افراد ہیں۔ انہوں نے انتہائی اعتماد سے کہا کہ یہ قوم کے لئے باعث فخر ہوں گے اور اس کی فلاح و بہبود میں مثبت کردار ادا کریں گے۔ تقریب میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ پولیس افسران‘ دیگر حکومتی اداروں کے نمائندوں‘ غیر ملکی سفارت کاروں اور پاس آئوٹ ہونے والے افسران کے رشتہ داروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔مزید اہم خبریں
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.