خیبرپختونخواہ اوربلوچستان میں دہشتگردی بھارت کروارہاہے۔وزیردفاع

حکومت دہشتگردی کا بھرپورجواب دےگی،بھارت کشمیرسے توجہ ہٹانے کیلئے ایل اوسی پرفائرنگ کرتاہے،سانحہ کوئٹہ پرانڈین سفیرکو طلب کیااب افغان سفیرکوبلایاجائیگا،یہ ہماری آزمائش کاوقت ہے پاک فوج تیارہے۔خواجہ آصف کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 25 اکتوبر 2016 14:40

خیبرپختونخواہ اوربلوچستان میں دہشتگردی بھارت کروارہاہے۔وزیردفاع

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25اکتوبر2016ء) :وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ خیبرپختونخواہ اور بلوچستان میں دہشتگردی بھارت کروا رہاہے، حکومت دہشتگردی کا بھرپور جواب دے گی،بھارت کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے ایل اوسی پر فائرنگ کرتاہے،سانحہ کوئٹہ پرانڈین سفیرکو طلب کیااب افغان سفیر کو بلایا جائیگا، یہ ہماری آزمائش کا وقت ہے پاک فوج تیار ہے۔

انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پاکستان کیخلاف جارحیت کررہاہے۔

(جاری ہے)

کے پی کے اور بلوچستان میں دہشتگردی بھارت کروا رہاہے۔سانحہ کوئٹہ پرانڈین سفیر کو طلب کیااب افغان سفیر کو بلایا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ کشمیربھارت کیلئے بہت بڑا ایشوبن چکاہے۔بھارت کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے ایل اوسی پر فائرنگ کرتاہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ہماری آزمائش کا وقت ہے پاک فوج تیار ہے۔خواجہ آصف نے کہاکہ افغانستان کے خیرخواہ ہیں کسی کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے۔افغانستان سے بارڈرمینجمنٹ کا معاملہ فوج حل کررہی ہے۔کوئٹہ اور ورکنگ باؤنڈری پر بیک وقت کاروائی ہورہی ہے۔