عوامی خدمت ہمارا مشن ہے٬مرزا الیاس بیگ

منگل 25 اکتوبر 2016 14:49

سرگودھا۔25 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) دھرنے ہماری ترقی کو نہیں روک سکتے٬ آئندہ ہونیوالے عام انتخابات میں بھی مسلم لیگ (ن) اپنی عوامی خدمت کے باعث دوبارہ اقتدار میں آئے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار میئر شپ کے امیدوار مرزا الیاس بیگ نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام بلدیاتی اداروں میں ن لیگ کے ہی چیئرمین برسر اقتدار آئینگے ۔انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت ہمارا مشن ہے اور اس خدمت کی بنیاد پر ہی آئندہ کامیابی حاصل کرینگے۔