کاشتکاروں کو بھنڈی کی فصل کو نقصان دہ کیڑوں سے محفوظ رکھنے کیلئے حفاظتی اقدامات کی ہدایت

منگل 25 اکتوبر 2016 14:35

فیصل آباد۔25 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو بھنڈی کی فصل کو نقصان دہ کیڑوں سے محفوظ رکھنے کیلئے حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار اور گھریلو پیمانے پر بھنڈی کی پچھیتی فصل کاشت کرنے والے عوام الناس بھنڈی کی فصل کو موسم سرما کے ابتدائی ایام کے باعث کپاس کی دھبے دار سنڈی سے بچانے کیلئے بروقت تدارکی تدابیر پر عملدرآمد کریں تاکہ فصل کو نقصان سے بچایاجاسکے۔

انہوںنے بتایاکہ کپاس کی دھبے دار سنڈی بھنڈی کی فصل پر پھل لگتے ہی اس میں سوراخ کرکے اندر داخل ہو جاتی ہے جس سے پھل کانا اور بیکار ہوجاتاہے۔ انہوں نے کہاکہ مذکورہ سنڈی کے تدارک کیلئے متاثرہ پھل کو توڑ کرزمین میں دبا دینا چاہیے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ چست تیلا بھنڈی کے پتوں سے رس چوس کر اسے بھی متاثر کرسکتاہے۔ انہوںنے کہاکہ کاشتکار سنڈی کے تدارک کیلئے میلاتھیان کا450 گرام فی ایکڑ اور چست تیلے کے انسداد کیلئے ڈائی میکران کا 230 گرام یا میلاتھیان کا 450 گرام فی ایکڑ سپرے کرکے ان ضرررساں کیڑوں سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ اگر فصل کا پھل تیاری کے قریب ہو اور اسے برداشت کرنامقصود ہو تو ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت توسیع و پیسٹ وارننگ کے عملہ کی مشاورت سے ایسے زہر کا سپرے کریں جس کا اثر جلد زائل ہو جائے۔

متعلقہ عنوان :