مقامی تاجروں کوبین الاقوامی منڈیوں تک رسائی کیلئے فوری طور پر چیمبر کی ممبرشپ لینا ہوگی ٬ترجمان فیصل آباد چیمبر

منگل 25 اکتوبر 2016 14:35

فیصل آباد۔25 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء)فیصل آباد چیمبر آ ف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ترجمان نے بتایا کہ فیصل آباد سے ٹیکسٹائل کے بعد فٹ ویئر کی صنعت کی ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں تاہم اس شعبہ کے مسائل کے حل اور مقامی تاجروں کوبین الاقوامی منڈیوں تک رسائی کیلئے فوری طور پر چیمبر کی ممبرشپ لینا ہوگی۔

کاروباری و تاجر افرادفیصل آباد چیمبر آف کامرس کے ممبر بن کر بیرون ملک تجارتی نمائشوں میں شرکت اور ویزوں کے حصول سمیت پاکستانی وفود کے ہمراہ بیرون ممالک کے کاروباری دورے بھی کرسکتے ہیں ۔ فٹ ویئر انڈسٹری سے منسلک صنعتی و کاروباری شعبہ کو مذکورہ مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے تاکہ نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی انہیں اپنے کاروبار کو وسیع کرنے کی سہولت دستیاب ہو سکے ۔

(جاری ہے)

اس شعبہ کے مسائل کے حل اور مقامی تاجروں کوبین الاقوامی منڈیوں تک رسائی کیلئے فوری طور پر چیمبر کی ممبرشپ لینا ہوگی۔ انہوں نے چیمبر کو شہر کی تمام کاروباری اور تجارتی تنظیموں کی ماں قرار دیا اور کہا کہ وہ چیمبرکے ممبربن کر نہ صرف اپنے ملکی مسائل کے حل کیلئے اس اہم ترین پلیٹ فارم کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں بلکہ اس کے ذریعے بیرون ملک تجارتی نمائشوں اور ویزوں کے اجراء سمیت بیرون ملک پاکستانی وفود بھی بھیجے جا سکتے ہیں۔