چینی سرکاری ملکیت کمپنیوں کے منافع میں 1.6فیصد کی کمی

منگل 25 اکتوبر 2016 14:35

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء) چین کی سرکاری ملکیت کمپنیوں کا منافع سال رواں کی پہلی تین سہ ماہیوں کے دوران 1.6فیصد کی سالانہ کی کمی سے 1.72ٹریلین یوآن (قریباً254بلین امریکی ڈالر )رہا ٬کمی کی رفتار پہلے آٹھ مہینوں میں 1.3فیصد کی کمی سے بڑھ گئی ۔