گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کی کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر میں دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت

منگل 25 اکتوبر 2016 14:34

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر کوئٹہ میں دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہویء اسے ایک قابل نفرت عمل قرار دیا ہے انہوں نے اپنے بیان میں اس حملے میں زیر تربیت اہلکاران کے زخمی ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ سیکورٹی فورسز جلد ہی حملہ آوروں کو ان کے عبرتناک انجام تک پہنچانے میں کامیاب ہوں گی انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی جانب سے اس حملہ کو ہر صورت میں ناکام بنانا ضروری ہے تاکہ کالج میں موجود زیر تربیت اہلکاران کی جانوں کو محفوظ بنایا جاسکے۔