اچھے اور برے دہشت گردوں کی پالیسی اب نہیں ہونی چاہیے٬بلاول بھٹو

دہشتگردوں کے سہولت کاروں اور سرپرستوں کا خاتمہ کیا جائے٬ہماری ہمدردیاں شہید ہونے والوں کے لواحقین اور متاثرین کے ساتھ ہیں٬چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سانحہ کوئٹہ کی مذمت

منگل 25 اکتوبر 2016 14:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اچھے اور برے دہشتگردوں کی پالیسی اب نہیں ہونی چاہیے٬دہشتگردوں کے سہولتکاروں اور سرپرستوں کا خاتمہ کیا جائے٬ہماری ہمدردیاں شہید ہونے والوں کے لواحقین اور متاثرین کے ساتھ ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ کوئٹہ میں پولیس سنٹر کے تربیتی مرکز پر خود کش حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں٬دہشتگردوں کے حملوں نے ہرپاکستانی کو غمزدہ کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ہمدردیاں شہید ہونے والوں کے لواحقین اور متاثرین کے ساتھ ہیں٬نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے پارلیمانی کمیٹی کی ضرورت ہے٬اچھے اور برے دہشتگردوں کی پالیسی اب نہیں ہونی چاہیے اور دہشتگردوں کے سرپرستوں سمیت سہولت کاروں کو ختم کیا جائے گا۔(خ م)