آرمی چیف تمام مصروفیات منسوخ کرکے کوئٹہ پہنچ گئے٬پولیس ٹریننگ حملے کے زخمیوں کی عیادت

منگل 25 اکتوبر 2016 14:33

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے اپنی تمام مصروفیات کو منسوخ کرکے ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی ایم آئی کے ہمراہ کوئٹہ پہنچ گئے جہاں انہوں نے وہ زخمیوں کی عیادت کی۔

(جاری ہے)

جنرل راحیل شریف کے ہمراہ ڈی جی آئی ایس آئی اورڈی جی ایم آئی بھی انکے ہمراہ موجودتھے۔ منگل کو آرمی چیف کوئٹہ میں زخمیوں کی عیادت کی اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔دوسری جانب وزیر اعظم نواز شریف نے بھی اپنی تمام مصروفیات منسوخ کردیں ۔ واضح رہے کہ گزشتہ شب رات گئے دہشتگردوں نے پولیس ٹریننگ سینٹر پرحملہ کیا جس کے نتیجے میں 61زیرتربیت اہلکارشہید122زخمی ہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :