ڈاکٹر اسلم انصاری کی نئی کتاب ’’منتخب کلیاتِ اسلم انصاری‘‘ شائع ہو گئی

منگل 25 اکتوبر 2016 14:33

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) نیشنل بُک فائونڈیشن کی تیزی سے شائع ہونے والی کتب کے تسلسل میں گزشتہ دنوں عصرِ حاضر کے نامور شاعر ڈاکٹر اسلم انصاری (تمغہٴ امتیاز) کی334 صفحات پر مشتمل دلکش طباعت کے ساتھ نئی کتاب ’’منتخب کلیاتِ اسلم انصاری‘‘ شائع ہو گئی ہے۔ قیمت240روپے ہے جسے این بی ایف ریڈرز کلب کے ممبران 55فی صد پُر کشش ڈسکائونٹ پر صرف 108روپے میں ملک بھر میں این بی ایف کی کسی بھی بُک شاپ سے حاصل کر سکتے ہیں۔

اپنے خاص اسلوب٬ شعری فکریات اور اظہار کے حوالے سے اسلم انصاری کا شمار دبستانِ میر تقی میر کے اہم شعراء میں ہوتاہے۔ یہ انتخاب انہوں نے خود کیا ہے۔ انہوں نے ایم اے اردو اور ایم اے فارسی کا امتحان اعزاز کے ساتھ پاس کیا اور ایم فل اور پی ایچ ڈی کی ڈگریاں بھی حاصل کیں۔

(جاری ہے)

تمام عمر تدریس کے شعبے سے وابستہ رہے اور گورنمنٹ ایمرسن کالج ملتان سے ایسوسی ایٹ پروفیسر کے طور پر ریٹائر ہوئے۔

اردو ٬ فارسی اور انگریزی میں شاعری اور تحقیق و تنقید کے موضوعات پر اسلم انصاری کی 20کے قریب کتب شائع ہو چکی ہیں۔ این بی ایف کی شائع کردہ اسلم انصاری کی تازہ ترین کتاب (کلیات) شعرو ادب کے طلبہ و اساتذہ اور محققین کے لیے ایک تحفے کی حیثیت رکھتی ہے اور غزل کے جدید رحجانات کا مکمل احاطہ پیش کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :