لوک ورثہ میں 29 اکتوبر کو فلم’’بازی‘‘ پیش کے جائے گی٬ نشو بیگم مہمان خصوصی ہوں گی

منگل 25 اکتوبر 2016 14:33

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) لوک ورثہ میں ہفتہ 29 اکتوبر کو فلم’’بازی‘‘ پیش کے جائے گی۔فلمسٹار نشو بیگم تقریب کی مہمان خصوصی ہوں گی۔بازی ماضی کی یادگار فلم تھی جس کے ہدایتکار اقبال شہزاد تھی جبکہ کاسٹ میں محمدعلی٬ندیم اور نشو شامل ہیں۔

(جاری ہے)

کمپوزر سہیل رانا نے فلم کی موسیقی ترتیب دی ہے۔نشو بیگم اپنے مداحوں کے ساتھ بیٹھ کر فلم دیکھیں گی۔لوک ورثہ فلم کلب کے زیر اہتمام ہر ہفتہ کو فلم پیش کی جاتی ہے۔ایک ہفتہ یہاں پاکستانی اور دوسرے ہفتے یہاں غیر ملکی فلم پیش کی جاتی ہے۔جس کا مقصد عوام کو تفریح فراہم کرنے کے ساتھ ملک میں سینما کلچر کو فروغ دینا ہے۔