وزیر دفاع خواجہ آصف کی پولیس ٹریننگ سینٹر کوئٹہ میں دہشت گردوں کے حملے کی مذمت

منگل 25 اکتوبر 2016 14:33

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) وزیر دفاع خواجہ آصف نے پولیس ٹریننگ سینٹر کوئٹہ میں دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والے جوانوں اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

منگل کو جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر دفاع نے سانحہ کوئٹہ کی مذمت کی اور اس دہشت گردی کے واقعہ میں شہید ہونے والے جوانوں کے لواحقین سے گہرے رنج و غم اور دلی ہمددری کا اظہار کیا ۔انہوں نے اس سانحے میں زخمی ہونے والے جوانوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی ۔