بھارتی سیکیورٹی فورسز کی لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بائونڈری پر بلااشتعال فائرنگ ‘پاک فوج کی جوابی فائرنگ سے بھارتی توپیں خاموش

منگل 25 اکتوبر 2016 14:33

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) بھارتی سیکیورٹی فورسز نے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بائونڈری پر بھمبر اور چپراڑ کے مقام پر بلااشتعال فائرنگ کی ‘پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا ۔پاک فو ج کے شعبہ تعلقات عام(آئی ایس پی آر) کے مطابق منگل کو بھارتی سکیورٹی فورسز نے بھمبر اور چپراڑ کے مقام پر بلااشتعال فائرنگ کی ٬ پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا ‘آخری اطلاعات تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔