پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کوئٹہ پہنچ گئے ٬دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں حصہ لینے والے پولیس٬فوج اورایف سی کے افسروں اورجوانوں سے ملاقات

منگل 25 اکتوبر 2016 14:33

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے منگل کوپولیس ٹریننگ سینٹرکوئٹہ کا دورہ کیا اوردہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں حصہ لینے والے پولیس٬فوج اورایف سی کے افسروں اورجوانوں سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے کئی جانیں اورمزید نقصان سے بچانے پر سکیورٹی فورسز کے بلند حوصلے ٬جرات اورعزم کو سراہا ۔ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل رضوان اختر اور ڈائریکٹر جنرل ملٹری انٹیلی جنس بھی اس موقع پر موجود تھے