سانحہ کوئٹہ:حملہ آور پچھلی دیوارپھلانگ کرپولیس ٹریننگ سنٹرمیں داخل ہوئے

پولیس ٹریننگ سنٹرکوئٹہ دھماکوں میں خطرناک کیمیکل سی 4کے استعمال سے ہاسٹل کے متعدد کمرے جل کرسیاہ ہوگئے۔سکیورٹی ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 25 اکتوبر 2016 14:22

سانحہ کوئٹہ:حملہ آور پچھلی دیوارپھلانگ کرپولیس ٹریننگ سنٹرمیں داخل ..

کوئٹہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25اکتوبر2016ء):پولیس ٹریننگ سنٹرکوئٹہ دھماکوں میں خطرناک کیمیکل سی 4کے استعمال سے ہاسٹل کے متعدد کمرے جل کرسیاہ ہوگئے،حملہ آورپچھلی دیوار پھلانگ کرداخل ہوئے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کےسکیورٹی ذرائع کے مطابق پولیس ٹریننگ کالج میں اس قدرخطرناک2 خودکش دھماکے کیے گئے کہ ان دھماکوں میں استعمال ہونیوالے کیمیکل سی فورسے ہاسٹل کے متعدد کمرے جل کرسیاہ ہوگئے۔سکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ،حملہ آور پچھلی دیوار پھلانگ کرپولیس ٹریننگ سنٹرمیں داخل ہوئے۔یادرہے گزشتہ روزپیر کی شب دہشتگردوں نے پولیس ٹریننگ کالج کوئٹہ پر حمہ کردیا۔پولیس ٹریننگ کالج میں2 خودکش دھماکوں اور فائرنگ کے نتیجہ میں 61افراد شہید اور 117زخمی ہوگئے ہیں۔