ادارہ شماریات کے اعدادوشماردرست،غلط کہنے والوں کوچیلنج کرتاہوں۔اسحاق ڈار

پی ٹی آئی دھرنے کے دوران کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔وفاقی وزیرخزانہ کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 25 اکتوبر 2016 14:22

ادارہ شماریات کے اعدادوشماردرست،غلط کہنے والوں کوچیلنج کرتاہوں۔اسحاق ..

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25اکتوبر2016ء):وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ہے کہ ادارہ شماریات کے اعدادوشماردرست ہیں،جو کہتے اعدادوشمار درست نہیں انہیں چیلنج کرتاہوں،کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

(جاری ہے)

انہوں آج یہاں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ شماریات خودمختارادارہ ہے۔تاہم ادارہ شماریات کے اعدادوشماردرست ہیں،جو کہتے اعدادوشمار درست نہیں انہیں چیلنج کرتاہوں۔انہوں نے کہا کہ قانون سب کیلئے برابر ہے۔کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ماضی میں پاکستان نے دھرنے کی ناقابل تلافی قیمت ادا کی۔توقع ہے کہ اب دھرنانہیں دیا جائے گا۔