ڈائریکٹر کرسٹین لا گارڈ کا کوئٹہ میں دہشت گردحملے میں ہلاکتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

منگل 25 اکتوبر 2016 14:22

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹین لا گارڈ نے کوئٹہ میں دہشت گردی کے المناک واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس اندوہناک واقعہ میں قیمتی جانوں کے نقصان پر پاکستانی عوام کے ساتھ تعزیت اور جاں بحق افراد کے خاندانوں کے ساتھ دلی افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی ٹیم اس واقعہ پر افسردہ ہے۔

متعلقہ عنوان :