وزیراعظم محمد نواز شریف کوئٹہ روانہ٬چوہدری نثار علی خان اور ناصر خان جنجوعہ بھی ہمراہ ہیں

منگل 25 اکتوبر 2016 14:22

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف منگل کو یہاں سے کوئٹہ روانہ ہوگئے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم محمد نواز شریف کے ہمراہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور قومی سلامتی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ بھی کوئٹہ گئے ہیں جہاں سریاب روڈ پر قائم پولیس ٹریننگ سینٹر پر گزشتہ شب دہشت گردوں نے حملہ کیا ‘ اس افسوسناک واقعہ میں درجنوں کیڈٹس شہید ہوئے۔