کوئٹہ حملہ٬ پولیس لائن میںشہداء کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ٬آرمی چیف اور دیگر اعلی حکام کی شرکت

منگل 25 اکتوبر 2016 14:18

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) پولیس ٹریننگ کالج پر خودکش حملوں اور فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونیوالے اہلکاروں کی پولیس لائن کوئٹہ میں نماز جنازہ ادا کر دی گئی نماز جنازہ میں پاک فوج کے سر براہ جنرل راحیل شریف٬ ڈی جی آئی ایس آئی٬ ڈی جی ایم آئی٬ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری٬ کمانڈر سدرن کمانڈ٬ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض٬ انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان احسن محبوب٬ انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور بلوچستان٬ میجر جنرل شیرافگن٬ صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز احمد بگٹی٬ صوبائی وزیر تعلیم عبدالرحیم زیارتوال٬ صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ٬ رکن صوبائی اسمبلی مجید خان اچکزئی٬ اراکین صوبائی اسمبلی ٬ریجنل پولیس آفیسر و ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ سمیت سول وعسکری حکام نے نماز جنازہ میں شرکت کی نمازہ کے بعد میتوں کو سلامی دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :