پولیس ٹریننگ حملہ٬بلوچستان میں تین روزہ سوگ کا اعلان

منگل 25 اکتوبر 2016 14:19

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے سانحہ پولیس ٹریننگ کالج کے پیش نظر بلوچستان میں تین روزہ سوگ اور قومی پرچم کو سرنگوں رکھنے کا اعلان کردیا گزشتہ شب پولیس ٹریننگ کالج سریاب میں دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں61 اہلکاروں کی شہادت اور 117 جوانوں کے زخمی ہونے کے پیش نظر بلوچستان میں تین روزہ سوگ کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں دہشتگردوں کے حملے کی انٹیلی جنس اطلاع موجود تھی اور گزشتہ تین چار روز قبل ہائی الرٹ کیا گیا تھا انہوں نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کو شہر میں موقع نہیں ملا تو انہوں نے مضافات میں پولیس ٹریننگ کالج پر حملہ کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :