بیان بازی فنکاروں کا کام نہیں٬ حریم فاروق

ہمیں بالی ووڈ پر انحصار نہیں کرنا چاہیے٬بہت سے ممالک ایسے ہیں جہاں ہمیں کام کرنے کا بہترین موقع مل سکتا ہے٬ اداکارہ

منگل 25 اکتوبر 2016 14:18

بیان بازی فنکاروں کا کام نہیں٬ حریم فاروق
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) ایک طر ف بھارتی انتہا پسند ی تو دوسری جانب پاکستانی اداکا روں کی مثبت سوچ ۔پاکستانی اداکا رہ حریم فاروق کا کہنا تھا کہ پاک بھارت مسائل میں فنکا روں کو لانا ٹھیک نہیں کیونکہ فنکا روں کا سیاست سے تعلق نہیں اگر فنکا ر سیاسی بیانا ت دیں تو ان میں اور سیاست دانوں میں کو ئی فر ق نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صرف بالی ووڈ کو کیوں ترجیحی دی جارہی ہے حالانکہ لالی ووڈ کو دیگر بہت سے ممالک میں کام کرنے کا موقع مل سکتا ہے ٬ ہمیں بالی وو ڈ پر انحصار ختم کر دینا چاہیے٬ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت سے کشیدگی کے بعد بھی آفرز آرہی ہیں تاہم وہ فلمیں اچھی نہیں تھیں اس لئے ایسی فلموں میں کام کرنے سے انکار کر دیا ۔