سیالکوٹ:پولیس کانسٹیبل کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا

منگل 25 اکتوبر 2016 14:18

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) سیالکوٹ تھانہ سول لائن کے علاقے پاکپورہ میں رہائش پذیر ایک پولیس کانسٹیبل کرنٹ لگنے سے جا ں بحق ہو گیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی شاہد اکرام پولیس نفری کے ساتھ مو قع پر پہنچ گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایک پولیس کانسٹیبل محمد سعید709/C پی ایس تھانہ کینٹ کی پولیس چوکی جنرل بس اسٹینڈ میں تعینات تھا اور تھانہ سول لائن کے علاقے پاکپورہ میں ایک کرایہ کے مکان میں رہائش پذیر تھا کہ منگل کے روز کرنٹ لگنے سے جان کی بازی ہا ر گیا۔

واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد ڈی ایس پی شاہد اکرام تھانہ سول لائن پولیس کے ہمراہ جا ئے وقوعہ پر پہنچے تو دیکھا کہ محمد سعید کا نسٹیبل زمین پر گرا پڑا ہو ا تھا اور ایک پیڈسٹل فین اس کے اوپر تھا جس سے ظاہر ہوتا تھا کہ محمد سعید کا نسٹیبل کرنٹ لگنے سے جا ں بحق ہوا ہے۔تھانہ سول لائن پولیس مصروف تفتیش ہے۔واضح رہے کہ کا نسٹیبل کی رہا ئش گاہ سے اس کی غریبی مجبوری کا اظہار ہو رتھا ۔

متعلقہ عنوان :