کراچی میں انسدادہشت گردی کی عدالت نے مہاجرقومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمدکے خلاف واٹربورڈ کے ملازم کواغواء اورقتل کے مقدمہ کی سماعت 5نومبرتک ملتوی کردی

منگل 25 اکتوبر 2016 14:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) کراچی میں انسدادہشت گردی کی عدالت نے مہاجرقومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمدکے خلاف واٹربورڈ کے ملازم کواغواء اورقتل کے مقدمہ کی سماعت 5نومبرتک ملتوی کردی تفصیلات کے مطابق کراچی میں انسداددہشت گردی کی عدالت نے 2002ء میں واٹربورڈ کراچی کے آفیسرجمیل بلوچ کے اغواء اورقتل کے مقدمہ کی سماعت 5نومبرتک ملتوی کردی ہے اورفریقین کوہدایت دی ہے کہ وہ مذکورہ مقدمہ میں آئندہ سماعت پرحتمی دلائل دے منگل کے روزمہاجرقومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمدخود عدالت میں پیش ہوئے آفاق احمدپرالزام ہے کہ 2002ء میں واٹربورڈ کے ملازم جمیل بلوچ کوان کے ایماںپراغواء کے بعدقتل کیاگیا

متعلقہ عنوان :