سندھ ہائی کورٹ نے بلاول کی پرائیویٹ سکیورٹی اور سیاہ شیشو والی گاڑی استعمال کرنے کے متعلق کیس میں ایڈووکیٹ جنرل سندھ سے جواب طلب کرلیا

منگل 25 اکتوبر 2016 14:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) سندھ ہائی کورٹ نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی جانب سے پرائیوٹ سیکورٹی رکھنے اورسیاہ شیشوںوالی گاڑی استعمال کرنے کے متعلق دائردرخواست پرڈپٹی اٹارنی جنرل اورایڈوکیٹ جنرل سندھ کو15نومبرتک نوٹس جاری تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سجاد علی شاہ پرمشتمل 2رکنی بینچ نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوکی جانب سے اپنے لیے پرائیوٹ سیکورٹی رکھنے اورسیاہ شیشوںوالی گاڑی استعمال کرنے کی اجازت دینے کے متعلق دائردرخواست پرڈپٹی اٹارنی جنرل اورایڈوکیٹ جنرل سندھ کو15نومبرتک نوٹس جاری کردیئے ہیںجس میں کہاگیا ہے کہ وہ عدالت کوبتائے کہ بلاول بھٹوزرداری کی سیکورٹی کے متعلق کس طرح اقدامات کئے جائے بلاول بھٹوزرداری کوپرائیوٹ سیکورٹی کی ضرورت ہے توکیاعام آدمی کونہیںہے کراچی سمیت ملک بھرمیں کئی افرادکوسیکورٹی خطرات لاحق ہے ملک میں دہشت گردی میں کئی افراددہشت گردی کانشانہ بن چکے ہیںپیپلزپارٹی کے چیئرمین نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی کہ ان کی جان کودہشت گردوںسے خطرہ ہے اس سے قبل ان کی والدہ بے نظیربھٹوبھی دہشت گردوںکے ہاتھوںشہیدہوچکی ہیںاس لیے ان کی سیکورٹی کامناسب انتظام کیاجائے اوران کوپرائیوٹ سیکورٹی رکھنے اورسیاہ شیشوںوالی گاڑی استعمال کرنے کی اجازت دی جائے۔

#

متعلقہ عنوان :