80فیصد دہشتگردی ختم ہو چکی٬ اکا دکا واقعات جلد قابو پا لیں گے٬خواجہ آصف

کوئٹہ واقعہ کے تانے بانے افغانستان ملتے ہیں٬بارڈر سکیورٹی ٹھیک نہ ہونے تک مکمل دہشت گردی ختم نہیں ہو سکتی ٬وزیر دفاع

منگل 25 اکتوبر 2016 14:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملک سے 80فیصد دہشتگردی ختم ہو گئی ہے ٬ اب اکا دکا دہشتگردی کے واقعات ہو رہے ہیں ان پر بھی جلد قابو پا لیں گے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کیر وز نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ملک سے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو ختم کر دیا گیا ہے۔

دہشتگردی 80فیصد ختم ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

پہلے روز دہشتگردی کے واقعات ہو رہے تھے اب اکا دکا دہشتگردی کے واقعات ہو رہے ہیں۔ جلد ان پر بھی قابو پا لیں گے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ کوئٹہ حملے کے تانے بانے افغانستان سے جا ملتے ہیں جب تک پاکستان اور افغانستان کے بارڈر کی سکیورٹی صحیح نہیں ہوتی دہشتگردی مکمل طور پر ختم نہیں کی جا سکتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لئے ملک میں اتحاد کی ضرورت ہے۔ ملک کو کمروز کرنے والے خام خیالی میں مبتلا ہیں۔ وزیر دفاع نے کہا کہ افغانستان اور بھارت میں پاکستان مخالف نیٹ ورک کام کر رہا ہے٬ بھارت کو ہر فورم پر دو ٹوک جواب دینگے۔۔( علی)

متعلقہ عنوان :