کوئٹہ میں دہشتگردی کاواقعہ قومی سانحہ ٬حکمرانوں کی ساری توجہ اپنے محلات کو محفوظ بنانے پر مرکوزہے ‘ جمشید چیمہ
آئی جی کی درخواستوں کے باوجود پولیس ٹریننگ کالج کی بیرونی دیواروں کو اونچانہ کرنے کے ذمہ داروں کو سزا ملنی چاہیے
منگل 25 اکتوبر 2016 14:16
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میںپولیس کے ٹریننگ کالج پر حملہ قومی سانحہ ہے ٬ ملک دشمنوں نے اس حملے کے ذریعے پاکستانی قوم کے حوصلے پست کرنے کی کوشش کی ہے لیکن انشا اللہ وہ اپنے عزائم میں ناکام رہیں گے ۔
قوم ایسی کارروائیوں سے ہرگز خوفزدہ نہیں ہو گی بلکہ ان سے تقویت لے کر مزید حوصلے اور بہادری کے ساتھ دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑے گی ۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ حکمرانوں نے اپنے محلات کو محفوظ بنانے کیلئے کنکریٹ کی دیواروں پر قومی خزانے سے تو70کروڑ روپے خرچ کر دئیے لیکن حساس عمارت کی بیرونی دیواروں کو اونچا کرنے کیلئے ادار ے کے سربراہ کی بار بار کی درخواستوں کو کسی خاطر میں نہیں لایا گیا ۔اس کی تحقیقات ہونی چاہئیں اور غفلت اور نا اہلی کے ذمہ دار وں کو ضرور سزا ملنی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کو محفوظ اور خوشحال بنانا حکمرانوں کے ایجنڈے میں ہی شامل نہیںاور انہیں صرف اپنی ترقی اور خود کو محفوظ بنانے کی فکر ہے ۔پی ٹی آئی ایسے غافل حکمرانوں سے نجات کیلئے ہی دو نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کر نے جارہی ہے ۔مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.