لاہور ٬بند روڈ یاسین سٹریٹ میں ایک دو سالہ بچہ گلی کے کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق

منگل 25 اکتوبر 2016 14:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) بند روڈ یاسین سٹریٹ میں ایک دو سالہ بچہ گلی کے کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا بتایا گیا ہے کہ دو سالہ عبدالرحمن شاہدرہ کا رہنے والا ہے تین روز قبل اپنے والد کے ہمراہ بند روڈ یاسین سٹریٹ میں اپنے ماموں کے ہاں آیا ہوا تھا مقامی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے واضح رہے کہ چند روز قبل شاہدرہ میں بھی ایک چارسالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا تھا۔(اے ملک)

متعلقہ عنوان :