Live Updates

مسلم لیگ ن کی حکومت نے کرپشن اور لوٹ مارکی دولت کو بچانے کیلئے ملکی اداروں کو تباہ کر دیا ہے انجینئر یاسر گیلانی

احتجاج نہ کرنے کا مشورہ دینے والی اپوزیشن کے لوگ خود بھی کرپٹ ہیں اور باری کے انتظار میں ہیں۔ رہنما تحریک انصاف

منگل 25 اکتوبر 2016 14:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے کرپشن اور لوٹ مارکی دولت کو بچانے کیلئے ملکی اداروں کو تباہی کے دہانے تک پہنچا دیا ہے عوام کر پٹ حکمرانوں کو مزیدبرداشت نہیں کریں گے۔ 02 نومبر کرپٹ حکمرانوں کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہو گا۔ پوری قوم پاناما لیکس کے معاملے میں متحد ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

پانامہ لیکس پر پوری قوم وزیر اعظم کا احتساب چاہتی ہے یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے احتجاج نہ کرنے کا مشورہ دینے والی اپوزیشن کے لوگ خود بھی کرپٹ ہیں اور باری کے انتظار میں ہیں۔ تشدد اور زور زبردستی سے نقصان حکومت کا ہی ہوگا٬ جب ادارے انصاف نہ دیں تو پر امن احتجاج ہمارا حق بنتا ہے۔ ہمیں احتجاج کے آئینی اور قانونی حق سے کوئی نہیں روک سکتا۔ نواز شریف پانامہ لیکس میں سامنے آنے والے انکشافات پر حساب دیں یا پھر استعفیٰ دیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات