کو ئٹہ میں دہشت گردی کے واقعہ کے بعد لاہور ہائیکورٹ کی سکیورٹی مزید سخت

منگل 25 اکتوبر 2016 14:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) کو ئٹہ-- میں گزشتہ شب ہونے وا لے دہشت گردی کے واقعہ کے بعد لاہور ہائیکورٹ کی سکیورٹی مزید سخت کردی گئی۔

(جاری ہے)

پنجاب کی تمام ما تحت عدلیہ اور تمام جوڈیشل کمپلیکس کی بھی سکیورٹی میں اضافہ کے لیے تمام سیشن ججز کو ہدایات جاری کر دی گئی۔ اس ضمن میںماتحت عدلیہ کی پنجاب بھر کی عمارتوں کے گرد چاردیواری کے منظو ر شدہ منصوبے کے لیے پنجاب گورنمنٹ سے فنڈ ز جاری کرنے کا کہاگیاہے۔ کو ئٹہ میں دہشت گردی کے واقعہ میں قیمتی جانوں کے نقصان پر چیف جسٹس لاہور ہا ئیکورٹ اور ججزنے گہرے دکھ اور رنج کا اظہارکیا

متعلقہ عنوان :