پاک بھارت کشیدگی سے عوام اور فن کا کوئی تعلق نہیں٬شفقت امانت علی

سوشل میڈیا پر نفرت آمیز باتیں نقصان دہ ہیں٬پاکستانی گلو کار کا بھارتی میڈیا کو خط

منگل 25 اکتوبر 2016 14:16

پاک بھارت کشیدگی سے عوام اور فن کا کوئی تعلق نہیں٬شفقت امانت علی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) پاکستانی گلوکار شفقت امانت علی کا کہنا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی کا عوام اور فن کاکوئی تعلق نہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے نام اپنے ایک کھلے خط میں شفقت امانت علی نے لکھا کہ کیا پاکستان کبیر٬ غالب٬ مومن٬ داغ٬ فراق٬ رابندرناتھ ٹیگور٬ بھمسن جوشی٬ پنڈت جسراج٬ اومکرناتھ ٹھاکر٬ بڑے غلام علی خان٬ گنگو بائی ہنگل اور اجوئے چکرابرتے کو اس لیے چھوڑ سکتے ہیں کہ ان کی سرحد الگ ہی توکیا بھارت میں ایسا کوئی ہے جو یہ کہہ سکتا ہے کہ وہ بابا فرید٬ بلھے شاہ٬ شاہ حسین٬ وارث شاہ٬ سلطان باہو٬ فیض احمد فیض٬ احمد فراز اور انتظار حسین کو بھول جائیں انہوں نے خط میں مزید لکھا کہ سرحد کی تقسیم کتابوں میں کی جاتی ہے٬ میوزک٬ فن٬ ثقافت٬ زبان٬ لباس٬ پکوان اور پیار ان دونوں ممالک میں علیحدہ نہیں٬اپنے خط میں شفقت نے مزید لکھا کہ سوشل میڈیا پر دونوں ممالک کے لیے بہت نفرت آمیز باتیں کی جارہی ہیں جو برصغیر کی روح کے لیے نقصان دہ ہے ٬بھارت میں پاکستانی فنکاروں کے کام پر پابندی کے حوالے سے شفقت نے اپنے خط کا اختتام ایک شعر سے کیا ۔

’’ایک شجر ایسا محبت کا لگایا جائے٬ جس کا ہمسائے کے آنگن میں سایہ جائے‘‘

متعلقہ عنوان :