کوئٹہ حملے کی مذمت:امن کے دشمنوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا٬پرویز رشید

پاکستانی عوام ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم کا سامنا کرنا کیلئے تیار ہیں٬حکومت ملک سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھے گی٬ وزیراطلاعات

منگل 25 اکتوبر 2016 14:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید نے کوئٹہ پولیس ٹریننگ سنٹر پرحملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی عوام ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم کا سامنا کرنا کیلئے تیار ہیں٬امن کے دشمنوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا٬حکومت ملک سے آخری دہشتگرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔

(جاری ہے)

منگل کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں نوزیر اطلاعات پر ویز رشید کی کوئٹہ پولیس ٹریننگ سنٹر پر حملے کی شدید مذمت کی اور حملے میں شہید ہونیوالے اہلکاروں کے خاندانوں سے اظہار ہمدردی کا اظہارکیا ٬وزیر اطلاعات نے حملے کے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ ایسی کارروائیاں کرنے والے امن اور ترقی کے دشمن ہیں اور پاکستانی عوام ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم کا سامنا کرنا کیلئے تیار ہی۔

انہوں نے کہاکہ حکومت ملک سے آخری دہشتگرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھے گی اور امن کے دشمنوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا٬دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی٬ملک کیلئے قربانیاں دینے والے ہمارے ہیرو ہیں٬سکیورٹی فورسز نے ہمارے کل کیلئے اپنے آج کی قربانی دی ۔

متعلقہ عنوان :