آل رائونڈر محمد حفیظ بائیو مکینک ٹیسٹ دوبارہ دینے کیلئے تیار

منگل 25 اکتوبر 2016 14:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء)کرکٹر محمد حفیظ بائیومکینک ٹیسٹ دینے کیلئے تیار ہیں ٬انہوں نے کہا کہ گھنٹے کی انجری سے سو فیصد نجات حاصل کر لی ہے ٬اس سے قبل گھٹنے کی انجری سے سو فیصد نجات نہیں پا سکا تھا٬ اس لیے بولنگ ایکشن کے ریویو کیلئے تیار نہیں تھا۔

(جاری ہے)

محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ گھٹنے کی انجری سے سو فیصد نجات نہیں پا سکا تھا٬ اس لیے بولنگ ایکشن کے ریویوکیلئے تیارنہیں تھا٬ لیکن اب مکمل صحتیاب ہونے کے بعد پی سی بی سے کہا ہے کہ آئی سی سی سے بائیومکینک ٹیسٹ کی تاریخ لینے کیلئے درخواست کردیں٬ انھوں نے کہا کہ جولائی 2015 میں بولنگ پر پابندی عائد ہونے کے بعد تمام تر توجہ بیٹنگ پر مرکوز رکھی۔

ان کا کہنا تھا کہ بطور بیٹسمین بھی کارکردگی بٴْری نہیں رہی٬ میں اپنی ذمہ داری سے انصاف کرتا رہا ہوں۔ انھوں نے کہا کہ سلیکٹرز پر منحصرہے کہ دورہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں وہ میرے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں یا نہیں۔