بلاول بھٹو زرداری کی کوئٹہ میں پولیس کے تربیتی مرکز پر حملے کی مذمت

منگل 25 اکتوبر 2016 14:12

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ میں پولیس کے تربیتی مرکز پر ہونے والے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

بلاول ہائوس سے جاری بیان کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ ہماری تما م ہمدردیاں حملے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین اور متاثرین کے ساتھ ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل کے لیے ایک پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے تاکہ اس طرح کے خوفناک حملوں کو روکا جا سکے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دہشتگردوں کے ساتھ ان کے سرپرستوں اور سہولت کاروں کو بھی بیک وقت ختم کیا جائے۔