صوبائی وزراء منظور وسان اور جمیل الزما ن کی کوئٹہ میں پولیس کے تربیتی مرکز پر حملے کی مذمت

منگل 25 اکتوبر 2016 14:12

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) سندھ کے صوبائی وزراء منظور وسان اور جمیل الزمان نے کوئٹہ میں پولیس کے تربیتی مرکز پردہشت گرد حملے کی مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے٬ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی شہداء کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء کرے۔

متعلقہ عنوان :