پولیس کا لوٹ مار کرنیوالے گروہ سے مبینہ مقا بلہ٬ تین ملزمان زخمی حالت میں گرفتار٬ دو فرار

منگل 25 اکتوبر 2016 14:12

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) پولیس نے دھابے جی موڑ پر لوٹ مار کرنیوالے گروہ سے مبینہ مقا بلے میں تین ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ دو ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ پاکستان بازار ایس ایچ او امتیاز میر جٹ نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ ملزمان نے اورنگی ٹاون کے علاقے سیکٹر ساڑھ گیارہ دھابے جی موڑ کے قریب ٹینکر کے ڈرائیوروں اور وہاں سے گزرنے والے افراد سے لوٹ مار کرنا معمول بنالیا تھا۔

پولیس نے پیر اور منگل کی درمیانی شب مقابلے کے بعد تین ملزمان ذیشان عروف چنٹو٬ عارف اور ساجد کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے ان کے قبضے سے دو موٹر سائیکل ٬تین پستول اور 17 راونڈز برآمد کرلیے جبکہ ملزمان کے دو ساتھی شاروخ عرف کالا اور وقار فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش اور مفرور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :