دشمن کمزور ہوگیا لیکن ختم نہیں ہوا،کوئٹہ میں قیمتی جانوں کا نقصان دکھ کا لمحہ ہے۔ پولیس جوان الرٹ رہیں،لوگ روز روز جنازے اٹھاکر تنگ آگئے۔ ملک میں انصاف صرف ایک نعرہ بن کررہ گیا ہے،ہم انصاف کو اپنے اوپر مسلط نہیں کرتے، انصاف وہ ہے جو عملی طور پر دکھائی دے۔ صوبائی حکومت سے پوچھوں گا جو ذمہ دار ہوا اس کے خلاف کارروائی ہو گی۔وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 25 اکتوبر 2016 13:53

دشمن کمزور ہوگیا لیکن ختم نہیں ہوا،کوئٹہ میں قیمتی جانوں کا نقصان دکھ ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25اکتوبر۔2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ دشمن کمزور ہوگیا لیکن ختم نہیں ہوا،کوئٹہ میں قیمتی جانوں کا نقصان دکھ کا لمحہ ہے۔اسلام آباد میںنیشنل پولیس اکیڈمی میں پاسنگ آﺅٹ پریڈ سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان اور پولیس ہر روز قربانیاں دے رہی ہیں،آج میرے اور پاکستان کیلئے دکھ کا لمحہ ہے،کوئٹہ میں بڑی تعداد میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ پولیس جوان الرٹ رہیں،لوگ روز روز جنازے اٹھاکر تنگ آگئے۔ان کا مزید کہناتھاکہ ملک میں انصاف صرف ایک نعرہ بن کررہ گیا ہے،ہم انصاف کو اپنے اوپر مسلط نہیں کرتے، انصاف وہ ہے جو عملی طور پر دکھائی دے۔وزیرداخلہ نے کہا کہ کبھی بھول کر بھی اپنے آپ کو عقل کل نہ سمجھنا ،انسان عقل کل نہیں ہوتا ، اللہ کی ذات عقل کل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ جب سیکورٹی تھریٹس تھیں تو سیکیورٹی سخت کیوں نہیں کی گئی۔

چوہدری نثار نے خطاب سے پہلے کوئٹہ حملے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کیلئے دعا کی اور افسوس کا اظہار کیا۔صحافیوں سے گفتگو میں وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت سے پوچھوں گا جو ذمہ دار ہوا اس کے خلاف کارروائی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ دشمن ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے وہ چاہتا ہے کہ قوم کا اعتماد ہوا میں اڑ جائے۔وزیرداخلہ چوہدری نثا ر کا کہنا ہے کہ دشمن کمزور ہو گیا ہے لیکن ختم نہیں ہوا۔ دہشت گرد اب سرحد پار سے آپریٹ کرتے ہیں ، ہمیں ہر وقت الرٹ رہنا ہو گا۔ انہوں نے ایک بار پھر اس عزم کو دہرایا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ جاری رہے گی۔