پاکستان کے ادارے اور 20 کروڑ عوام اسلام آباد کو بند کرنے کے غیر قانونی اقدام کو روکیں گے٬میاں عبدالمنان

منگل 25 اکتوبر 2016 13:58

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی میاں عبدالمنان نے کہا ہے کہ اسلام آباد کو بند کرنا ریاست کے خلاف کھلی جنگ ہے‘ پاکستان کے 20 کروڑ عوام اور ادارے اس غیر قانونی اقدام کی مخالفت کریں گے۔

(جاری ہے)

پیر کو پارلیمنٹ ہائوس میں ’’اے پی پی‘‘ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی میں پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی سمیت دیگر جماعتیں بھی احتجاج کرتی رہی ہیں‘ جلوس‘ ریلیاں اور جلسے منعقد ہوتے رہے ہیں۔

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کو بند کرنا ریاست کے خلاف کھلی جنگ ہے۔ ملک کے خلاف کسی غیر قانونی اقدام کو برداشت نہیں کیا جائے گا‘ نہ صرف پاکستان کے ادارے بلکہ ملک کے 20 کروڑ عوام ان کے اس غیر قانونی اقدام کو روکیں گے ۔

متعلقہ عنوان :