دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیوں سے ترقی کی رفتار نہیں رک سکتی

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت

منگل 25 اکتوبر 2016 13:58

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے اس میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم کوئٹہ کے المناک حادثہ کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ دہشت گردوں کی ان بزدلانہ کارروائیوں سے ترقی کی رفتار نہیں رک سکتی۔ پوری قوم دہشت گردوں کے مقابلے میں پوری طرح متحد ہے۔ انہوں نے دہشت گردی کے واقعہ میں شہید ہونے والے افراد کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :